شمالی وزیر ستان: کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا گورنمنٹ ہائی سکول سپین وام کا اچانک دورہ

شمالی وزیر ستان: کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا شمالی وزیرستان گورنمنٹ ہائی سکول سپین وام کا اچانک دورہ اس دورے میں جی او سی سیون ڈویژن میجرجنرل نعیم اختر۔کمانڈر بدر رائفلز اور دوسرے آرمی عہدیدار بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر کورکمانڈر نے سکول کے پرنسپل اختر زمان ، جملہ سٹاف اور بچوں میں گھل مل گئے ۔ پرنسپل اختر زمان ، سینئر ٹیچر سراج اللہ اور عمرفاروق نے سکول کی کمی و بیشی کے حوالے سے مختصر بریفنگ دی، جن کی فوری منظوری کا حکم دیتے ہوئے بچوں و جملہ سٹاف کیلئے 20 کمروں پر محیط ہاسٹل، کرکٹ گراؤنڈ ، ٹرانسپورٹ اور پانی و بجلی کے مسائل کے حل کی منظوری دی ۔ علاوہ ازیں سٹاف کیلئے خصوصی افطار پارٹی کیلئے بھی بھاری نقدی بھی عنایت کی ۔ مشران اور والدین اس دورہ کو سراہا اور خوش ائند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلہ دورہ ھے جو کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید نے کیا ھے ۔ہم قوم اتمانزائی کی طرف سے کورکمانڈر صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔