قبا ئلی ضلع باجوڑ میں پاک فوج کے تعاون سےکمیونٹی ہیلتھ سنٹر اور واٹر سپلائی سكیم کا افتتاح

باجوڑ:قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل برنگ میں برسپرے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر اور اصیل ترغو میں واٹر سپلائی سكیم کا افتتا ح کیا گیا۔ اس موقع پر ملک رحمان سید مہمان خصوصی تھے ۔ علاقائی مشران ، ملکانان اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھیں ۔عوام نے اس منصوبہ کی تکمیل پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی سلامتی اور استخکام کے لیے دعا کی ۔ان پراجیکٹس سے تمام علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا۔