خیبر: ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی تحصیل جمرود میں کھلی کچہری کا انعقاد

خیبر :ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی تحصیل جمرود جرگہ ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد،اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل احمد، تحصیل چیئرمین سید نواب، تحصیلدار جمرود بلال خٹک محکمہ صحت، تعلیم، لائیوسٹاک، زراعت ،سمیت ماتحت محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے مسائل، اراء، تجاویز سے افسران بالا کو اگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل احمد نے موقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو شکایات کے فوری حل کے لئے موقع پر جبکہ دیگر مسائل متعلقہ فورم کے زریعے حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ خیبر کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کیاجارہا ہے جس کے لئے باقاعدہ طور پر تینوں تحصیلوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں جس کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائینگے۔