ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان نے میرانشاہ روڈ سے غیرقانونی سپیڈ بریکرز کو ہٹایا دیا

شمالی وزیرستان: صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان نے میرانشاہ روڈ سے غیرقانونی سپیڈ بریکرز کو ہٹایا دیا تاکہ عوام کو سفر میں سہولت ہو۔ضلعی انتظامیہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ شاہراہوں پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز بنانے سے احتراز کریں کیونکہ اس سے ٹریفک کا بہائو متاثر ہوتا ہے اور بسا،اوقات حادثات کا سبب بھی بنتے ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیرقانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف کاروائی ضلع کے تمام علاقوں میں جاری رہے گی۔