کرم: ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ناقص صفائی اور گندگی کے باعث متعدد بیکریاں سیل

کرم:اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شاہ وزیر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شھروز رشید احمد خان نے ڈی ایس پی محمدی خان اور ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ صدہ میں مختلف دکانات کا معائنہ کیا اور حشمت مارکیٹ کے پشت میں واقع رفیق بیکرز کے گودام میں بیکری آشیاءبنانے والے ایریا چیک کی گندگی اور غلاظت کے ڈھیر پائے گئے اور صفائی کی بدترین صورتحال پائی گئی حفظان صحت کی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی پائی گئی اس موقع اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بیکری کا مالک عوام کے صحت سے کھیل رہے اور گندگی اور غلاظت کے ڈھیر بیکری سامان کی تیاری بیماریوں کا سبب بنا ر ہے ہیں متذکرہ بالا بیکری اور گودام سیل کردی ، اور ڈی سی فوکل پرسن غازی میرا جان نے مراسلہ مرسل کرکے ایس ایچ او صدہ نے باضبطہ طور پر ایف آئی آر درج کردیا