خیبر: ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی لنڈیکوتل میں سستا بازار کا قیام

خیبر:صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی لنڈیکوتل سستا بازار کا قیام،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اشرف الدین کا سستا بازار لنڈیکوتل کا دورہ،سستا بازار میں انتظامات، سبسڈائزڈ اٹے اور دیگر اشیاء کی عوام کو فراہمی کا جائزہ لیا۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام تحصیلوں میں رمضان سستا بازار قائم کئے گئے ہے۔ رمضان المبارک کے دوران سستا بازار میں سبسڈائزڈ آٹا سمیت دیگر ضروری اشیاء خوردونوش بازار سے ارزاں /سرکاری ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کو رمضان المبارک کے دوران ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کیا جاسکیں۔