شمالی وزیرستان میں عدالت نے کام شروع کردیا،سول جج کی تعیناتی

شمالی وزیرستان: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید کی ہدایات پر رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ انعام اللہ خان نے سول جج / جوڈیشل مجسٹرٹ برائے میران شاہ ضلع شمالی وزیرستان کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے جس کیلئے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شمالی وزیرستان عثمان ولی خان نے ابتدائی انتظامات مکمل کرلئے اور زاہد علی خان بطور سول جج کی تعیناتی فوری بنیادوں پر کردی گئی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شمالی وزیرستان عثمان علی خان نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے کہ سائلین کو سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر متعلقہ سول جج کی تعیناتی کی گئی ہے جس سے سائلین کو اضافی اخراجات برداشت نہیں کرنے پڑیں گے اور ان کو گھر کی دہلیز پرسستا انصاف میسر ہو گا اور سائلین کو بے جاسفری تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔