خیبر:صحافی برادری فیک نیوز کی نشاندہی اور اس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر محمد علی سیف

خیبر: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برادری فیک نیوز کی نشاندہی اور اس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کری. سوشل میڈیا پر کئی دفعہ ایسا مواد بغیر تصدیق کے آگے شئیر کیا جاتا ہے جس سے ایک جانب ہماری روایات و اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے تو دوسری جانب شہریوں کو ذہنی دباؤ سے بھی گزرنا پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں نفرت اور مایوسی دیکھنے کو مل رہی ہی.ان خیالات کا اظہار انھوں نے لنڈی کوتل پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر محراب آفریدی نے وفد کی قیادت کی. پریس کلب کے لیے اراضی کے حصول اور گرانٹ سے متعلق چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلی کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا صوبائی حکومت نے صوبے میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔ علاج و معالجہ سہولیات، رہائشی سکیمز اور، پریس کلبز کی تعمیر سمیت دیگر کئی اہم اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنا چکے ہیں.انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں صحافیوں کو مراعات کی منتقلی جاری رکھے ہوئے ہیں. صحافیوں سے کئے گئے تمام وعدے ایفا ہو رہے ہیں. دیگر پریس کلبز کی طرز پر لنڈی کوتل پریس کلب کو درپیش چیلنجز بھی حل کیے جائیں گے۔صحافیوں سے اپیل کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ صحافی حضرات اپنی صفوں کے اندر سیاسی پارٹیوں کے حمایتی افراد پر نظر رکھیں تاکہ غیرجانبداری کو برقرار رکھا جا سکے کیونکہ آزاد صحافت کی بدولت ہی حقیقی ترقی کا خواب پورا ہو سکتا ہی. انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کی روک تھام اور درست خبریں عوام تک پہنچانے میں میڈیا اپنا کردار ادا کریں