خیبر:لنڈی کوتل کے 100 مستحق گھرانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم

خیبر:لنڈی کوتل گورنمنٹ ہائی سکول زین تاڑہ ولی خیل میں رنڑاویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 100 مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم کی گئی، اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سابق اُمیدوار پی کے 106 کے حاجی امیر محمد خان تھے،اس موقع پر علاقے کے مشران، وی سی 14 اور وی سی 15کے چئیرمین حاجی اجمیر آفریدی، انوار شاہین آفریدی اور یوتھ کونسلر مولانا تاج علی شاہ بھی موجود تھے، پروگرام کی شروعات تلاوتِ کلام پاک سے ہوئی،مولانا تاج علی شاہ نے صدقے کی فضیلت بیان کی اور کہا کہ ہم پر غریبوں اور یتیموں کیساتھ تعاون کرنا لازم ہے اور اس سے معاشرے میں بھائی چارہ قائم ہوتاہے ایک دوسرے کی مددکرنے سے احساس کمتری کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور پیار ےپیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر بہت زور دیا ہے، اس موقع پر رنڑاویلفئیر آرگنائزیشن کے چیئرمین انعام اللہ آفریدی نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال دوگنے مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم کررہے ہیں اور ہم ان کی مدد کرنا ایک اعزاز سمجھتے ہیں اس موقع پر چئیرمین نے مہمان خصوصی کو رنڑاویلفئیر آرگنائزیشن کو علاقے کے لوگوں سے درپیش رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ان بے سہارا بچوں کی مدد کرنے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتاہے اور یہ کام اللہ پاک اپنےقریب لوگوں سے لیتا ہے اور میں ان کو کہتا ہوں کہ آپ رنڑاویلفئیر آرگنائزیشن کے مشکلات پیداکرنے سے گریز کریں ان کیساتھ حسد کی بجائے رشک سے کام لینا چاہیے ورنہ ہم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں مہمان خصوصی نے رنڑاویلفئیر آرگنائزیشن کے نئے کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی اورآخر میں مہمان خصوصی نے مستحق افراد میں رمضان پیکج بھی تقسیم کی.