باجوڑ: ضلعی انتظامیہ کاگرانفروش قصائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

باجوڑ:عوامی شکایات، ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم اور اسسٹنٹ کمشنر خار حمزا ظہور کی ہدایت پر تحصیلدار سالارزئی ذاکر خان آ فریدی نے پشت بازار کا اچانک دورہ کیا اور گرانفروش قصائیوں کے خلاف کاروائی کی۔ اور نرخ نامے سے تجاوز کرنے والے قصائیوں کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے دفتر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میں پیش کر کے بھاری جرمانے عائد کرنے کے بعد رہا کیے۔ انھوں نے قصائیوں کو وارننگ دی کہ آئندہ گرانفروشی اور نرخ نامے سے تجاوز کرنے سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاؤہ انھوں نے رمضان سستا بازار کا بھی معائنہ کیا اور بذات خود مستحق لوگوں میں آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے۔ انھوں نے سستا بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو ہر ممکن سہولت دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔