شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جھڑپ ہوئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد فرید احمد مارا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد کی طرف دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کی گئی، مقامی افراد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔