باجوڑ: ضلعی انتظامیہ عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء کی فراہمی کیلئے متحرک

باجوڑ: ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی بلال نصیر نے ناواگئی اور تنگی چارمنگ بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر مختلف دکانوں میں اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخنامہ پر ترسیل ، معیار اور ایکسپائری وغیرہ چیک کئے۔سرکاری نرخنامہ سے تجاوز پر متعدد قصائی /دکانداروں کو جرمانہ کئیں ۔بعد ازاں انھوں نےرمضان سستا بازار ناواگئی کا دورہ کیا۔ انھوں نےسستا بازارمیں لگائے گئے مختلف سٹالز، نرخنامے اور روزمرہ خوردنی اشیاء کی معیار اور مقدار چیک کئے اور ساتھ ہی بازار کیلئے مقررکردہ سرکاری آٹے میں اضافہ کیساتھ ساتھ آٹے کے تقسیم کار بھی چیک کیئں اورعام عوام میں اپنے ہاتھوں سے آٹا بھی تقسیم کیا اورہدایت جاری کی کہ عوام الناس کو سرکاری آٹے سمیت مختلف اشیاء خوردونوش کی مناسب نرخوں پر دستیابی کو ممکن بنایا جائے تاکہ رمضان مقدس میں لوگوں کو زیادہ ریلیف اورروزمرہ زیر استعمال اشیاء کی دستیابی میسر ہو۔