جنوبی وزیرستان: ضلعی انتظامیہ کا سستا بازار وانا میں مختلف دکانوں کا معائنہ

جنوبی وزیرستان:ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے ہدایت پر اے سی وانا اور اے اے سی وانا کے نگرانی میں نائب تحصیلدار وانا نے ایریا محرر وانا کے ہمراہ سستا بازار وانا میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گوشت کی دکانوں، درزی اور پیٹرول پمپس کی بھی چیکنگ کی گئی۔ ٹی ایم اے کو بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ محکمہ خوراک ، زراعت کو ہدایت کی گئی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دکانداروں کو قیمت کی فہرست فراہم کریں۔