کرم :عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 12 کلینک سیل

کرم :ہیلتھ کئیر کمیشن خیبرپختونخواٹیم کا دورہ ضلع کرم پاراچنار۔ہیلتھ کیئر کمیشن خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر سلیمان جلال اور انسپکٹر ذیشان خان نے ضلع کرم پاراچنار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم محمد عامر خان کے ہمراہ پاراچنار شہر میں مختلف ڈینٹل کلینکس اور پرائیویٹ ہسپتالوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر کرم عابد بھی موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے ڈینٹل کلینکس سمیت پرائیویٹ ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات اپریشن تھیٹر، ایکسرے لیب،مستند ڈاکٹرز اورادارہ ہٰذا کی ہیلتھ کئیر کمیشن کیساتھ رجسٹریشن وغیرہ چیک کئے۔چیکنگ کے دوران انہوں نے ٹوٹل 12 ڈینٹل کلینکس سمیت پرائیویٹ ہسپتالوں کو مروجہ اصول نہ اپنانے پر سیل کردئیے گئے۔ واضح رہے کہ ایسے ہی کاروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی۔