اشیائے خورونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر اورکزئی

اورکزئی :ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے ضلعی سربراہ محکمہ خوراک اورکزئی سے اپنے دفتر میں میٹنگ کی اور رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے اُنکو ہدایت کی کہ وہ رمضان میں اورکزئی کے عوام کو سستا آٹا اُنکے دہلیز پر پہنچانے کیلئے موبائیل سروس کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سستے آٹے کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو ورنہ ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نےہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، انچارج کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام اشیاکی وافر مقدار کی دستیابی یقینی بنائے اور انتظامات میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دے اور تمام رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔