شمالی وزیرستان :میر علی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان :شمالی وزیرستان میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا ،شمالی وزیرستان کے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی صورت میں علاقے کی کلیئرنس کے لیے کارروائی جاری ہے۔