کرم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

کرم:کرم پولیس کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی،خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار 50000 گرام چرس برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ کی زیر قیادت و نگرانی کرم پولیس کی انسان دشمن منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے. اس سلسلے میں ڈی ایس پی محمدی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدہ عبدالقاسم،ایڈیشنل ایس ایچ او محبوب شاہ، بمع Si شفیق خان و پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر درانی میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر حضرت اللہ ولد مستوخیل سکنہ درانی کیمپ لوئر کرم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس سے دوران تلاشی 50000 گرام چرس برآمد ہوئی.ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ صدہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے.