باجوڑ: ترقیاتی منصوبوں پر کام کو مزید تیز کیا جائے ،ڈپٹی کمشنرافتخار عالم

باجوڑ:ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زوہیب حیات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نصیر خان، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ، ٹی ایم اے خار محمد فیاض، ہائی وے، پبلک ہیلتھ، ایریگیشن ،لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ باجوڑ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کو مزید تیز تر کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں اجلاس میں تمام محکموں نے جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔