جنوبی وزیر ستان میں امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، احمدزئی وزیرقبائل

جنوبی وزیر ستان:ڈپٹی کمشنر ساؤتھ وزیرستان کے ہدایت پر احمدزئی وزیرقبائل کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی کے ساتھ دفتر میں امن وامان کے بارے میں جرگہ، تحصیلدار اور محررز بھی موجود.علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے پر اتفاق،حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.احمدزئی کا جرگے میں فیصلہ ،تفصیلات کیمطابق احمدزئی وزیر قبائل نے کا امن وامان برقرار رکھنے کے بارے میں جرگہ منعقد ہوا جسمیں سرکردہ مشران ملک بسم اللہ،ملک جمیل ،ملک رخمت اللہ ملک خیر محمد ،ملک عباس ملک کے علاوہ مولانا میرزاجان اور دیگر ملکانان نے شرکت کی .امن وامان خراب نہیں ہونے دینگے حکومت زمہ داری پورا کریں ہم بھی علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے میں ساتھ دینگے .جرگہ میں علماء کرام بھی شریک تھے انہوں نے کہاکہ ملکر علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد کرینگے اور کسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے.