کرم: غیر معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر امیرنواز

کرم: اسسٹنٹ کمشنر اپرکرم امیرنواز نے کہا ہےکہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا غیر معیاری کام کرنے والے ٹھکیدار اورغفلت کے مرتکب متعلقہ محکموں کے آفیسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آئی پی پروگرام کے تحت پارا چنار سپورٹس کمپلیکس کی بحالی اوراپ گریڈیشن جو کہ 60 کروڑ کا منصوبہ ہے پر رات کے وقت جاری تعمیراتی کام جائزه لینے کیلئے کنسلٹنٹ انجینئر کے ساتھ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا وہاں پر کام پی سی ون کے مطابق نہیں تھا ٹھیکہ دار کو کام کرکے دوباره تعمیر کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری آفیسران عوام کے خادم ہیں عوام کی خدمت کو ہرصورت میں یقینی بنائیں ترقیاتی کام عوام کی امانت ہیں اس میں کسی کو خیانت کرنے کی اجازت نہیں دینگے ترقیاتی کاموں سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ سرکاری آفیسران اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنائیں جس بھی آفیسر کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہوگی اسکے خلاف متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے بات چیت کرکے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی