خیبر: ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے کوشاں ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

خیبر:صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ خیبر رمضان المبارک کے دوران عوام کو سرکاری مقرر شدہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنارہی ہیں۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان کا اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اکبر افتخار احمد کے ہمراہ لنڈیکوتل بازار کا دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نے لنڈیکوتل بازار میں پھل سبزی گوشت، اشیاء خوردونوش کا سرکاری نرخنامہ، زائد المیعاد اشیاء،صفائی صورتحال اور اشیاء کی عوام کو فراہمی جائزہ لیا۔دوکانداروں کو سرکاری نرخنامہ اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدر آمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہے۔