قبا ئلی ضلع کرم میں جعلی و زائد المعیاد ادویات کی خرید و فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

کرم:اپر کرم پاراچنار میں ممنوعہ،زائد المعیاد اور انڈین ادویات کیخلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم واصل خٹک کے ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم محمد عامر اور ڈرگ انسپکٹر عابد نے پاراچنار بازار میں مختلف میڈیکل سٹورز کے اچانک معائنے کئے۔ معائنے کے دوران مختلف میڈیکل سٹورز سے انڈین اور ایکسپائرڈ ادویات کے ساتھ ساتھ ممنوعہ ادویات برآمد ہوئے جس کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ضبط کرکے میڈیکل مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو سختی کیساتھ ہدایت کی کہ وہ ممنوعہ اور زائد المعیاد ادویات رکھنے سے گریز کریں۔ ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اور میڈیکل سٹور بھی سیل کیاجائے گا۔