مہمند: ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کا اچانک دورہ

مہمند:کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند عارف اللہ اعوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے حاضری رجسٹر چیک کیا اور موقع پر موجود مریضوں کو ان کو دی جانے والی صحت کی سہولیات اور ہسپتال عملے کی رویہ کے بارے میں معلومات حاصل کی ڈپٹی کمشنر مہمند نے سرکاری ادویات کے اسٹورکا بھی معائنہ کیا اور انچارج کو ضروری ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال عملے کو تاکید کی کہ پوری تندہی اور ایمانداری سے مریضوں کی خدمت کی جائے کسی بھی اہلکار کے خلاف شکایت کی صورت میں سخت کارروائی کے لیے تیار رہے انہوں نے اسپتال وارڈز کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں سے فرداً فرداً معلومات حاصل کی