کرم: صوبائی سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم کاصدہ بازار میں قائم رمضان سستا بازار کا دورہ

کرم:عوام الناس کو ماہِ صیام میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے غرض سے صوبائی سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم نے صدہ بازار میں قائم رمضان سستا بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم واصل خٹک، جملہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکمہ جات کے آفسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مختلف سٹالز کا بھی معائنہ کیا اور عام گاہکوں کیساتھ بات چیت بھی کی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اس بابرکت مہینہ میں عوام الناس کو زیادہ سہولیات عطا کریں۔ واضح رہے کہ رمضان سستا بازار میں مختلف اشیائے خوردونوش کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔