خیبر:عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،اسسٹنٹ کمشنرشکیل احمد

خیبر:اسسٹنٹ کمشنر (جمرود) شکیل احمد کا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر قدم حاجی خانداد کلی، اور بائی پاس روڈ کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد نے صحت مرکز میں سٹاف حاضری، حکومتی سہولیات کی عوام کو فراہمی، ادویات سٹاک رجسٹر، اور روڈ کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ محکمہ صحت حکام کو ہدایات دی گئی کہ صحت مرکز آنیوالے شہریوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کریں تاکہ دستیاب سہولتوں سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ۔