باجوڑ:ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار کامختلف بازاروں کادورہ، اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ

باجوڑ: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار 1 شیر رحمان نے عنایت کلے بازار کا اچانک دورہ کیا اور مختلف اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا۔انھوں نے بیکری،کریانہ سٹورز، فروٹ اور سبزی شاپس، اور دوسرے اشیاء کے سٹالز اور دکانوں کا معائنہ کیا انھوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ سرکاری نرخ نامے سے تجاوز، زائد المعیاد اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت قانوناً ممنوع اور جرم ہے اور جو دکاندار اس کا مرتکب پایا گیا اس کی خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں باجوڑ میں عوامی شکایات پرتحصیلدار بخت جہان نے خار بازار میں گرانفروشی میں ملوث قصائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران متعدد قصائیوں کو حراست میں لیا گیا جن کو پرائس مجسٹریٹ خار کے سامنے پیشی کے بعد سمری ٹرائل کے تحت انہیں سزا و جرمانہ سنایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خار نے واضح کیا کہ گرانفروشی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور یہ کہ گرانفروشوں کے خلاف بہت صورت ایکشن لیا جائیگا۔