وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے صوبائی وزیر انورزیب خان کی ملاقات

باجوڑ:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے صوبائی وزیر انورزیب خان کی ملاقات،ملاقات میں ضلع باجوڑ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت قبائلی اضلاع کے مجموعی صورتحال اور موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر صوبائی وزیرنے وزیر اعلی کو بریفنگ دی اور باجوڑ میں نئے سکیموں کی منظوری کے حوالے سے بھی وزیر اعلی سے تبادلہ خیال کیا، وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق قبا ئلی ضلع باجوڑ میں ملکی اور غیر ملکی سیاحت کوفروغ دے کر یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت نتیجہ خیز اقدامات اُٹھارہی ہے ۔ باجوڑکے سیاحتی مقامات تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ نئی سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔