قبا ئلی ضلع اورکزئی کےغلجو بازار میں یوٹیلٹی سٹور قائم

اورکزئی:ڈپٹی کمشنر اورکزئی کے ہدایات پر عوام کی سہولت کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر میں موجودہ اسٹور کے علاوہ غلجو بازار میں بھی یوٹیلٹی اسٹور قائم کیا گیا ہے۔ کھانا پکانے کا تیل، بیسن، مشروبات، کھجور، اچار، وغیرہ جیسی اشیاء اب غلجو بازار میں رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ غلجو بازار میں رعایتی آٹے کیلئےخصوصی سیل پوائنٹ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں اورکزئی فلور مل کی طرف سے روزانہ 10 کلو آٹے کے 200 تھیلے فراہم کئے جارہے ہیں۔