قبا ئلی ضلع مہمند میں پوست کی کاشت کے خلاف بڑا آپریشن

مہمند:پنڈیالی پولیس کا تھانہ پنڈیالی کی حدود علاقہ دویزی میں پوست کی کاشت شدہ فصلوں کے خلاف کامیاب آپریشن۔ 10 کنال پر کاشت شدہ فصل تلف۔ مہمند پولیس ضلع بھر سے مکمل طور پر پوست کی فصل کو ختم کرنے کیلئے سرگرم۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کی حصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او پنڈیالی نادر شیر خان، ایس ایچ او پنڈیالی رضاء محمد خان، ایس آئی نور محمد، اے ایس آئی ذہین اور پنڈیالی پولیس جوانوں کا تھانہ پنڈیالی کی حدود علاقہ دویزی میں پوست کی فصلوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 10 کنال پر کاشت شدہ پوست کی فصل کو تلف کرلیا۔ڈی پی او مہمند نے عوام کے نام اپنے پیغام میں بتایا کہ ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ پوست کی فصل کی کاشت شدہ کیتوں کے بارے میں مہمند پولیس کو اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔