قبا ئلی ضلع کرم میں غیر معیاری خوردنی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

کرم: ضلعی انتظامیہ کرم کا غیر معیاری خوردنی اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلز،قصابوں کے خلاف کریک ڈائون،عوامی شکایات جیسے خود ساختہ مہنگائی ، غیر معیاری خوردونوش اشیاء کی فروخت ،نا غہ کے دن گو شت کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اپرکرم امیر نواز نے متعدددوکانداروں کو جیل بھیج دیا۔ عوام سے درخواست ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے ضلع انتظامیہ کے کمپلینٹ سیل سے رابطہ کریں ۔