خیبر:اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار احمد کا لنڈیکوتل سستا بازار کا دورہ

خیبر:صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی لنڈیکوتل میں سستا بازار کا قیام،اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اکبر افتخار احمد کا تحصیلدار لنڈیکوتل داود خان کے ہمراہ لنڈیکوتل میں واقع سستا بازار کا دورہ، سستا بازار میں انتظامات اور سبسڈائزڈ اٹے کی عوام کو فراہمی کا جائزہ لیا۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام تحصیلوں میں رمضان سستا بازار قائم کئے گئے ہے۔ رمضان المبارک کے دوران سستا بازار میں سبسڈائزڈ آٹا سمیت دیگر ضروری اشیاء خوردونوش بازار سے سستےسرکاری ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کو رمضان المبارک کے دوران ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کیا جاسکیں۔