مہمند:ر مضان میں خودساختہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کڑی نظر رکھی جائیگی، ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان

مہمند:ڈپٹی کمشنرمہمند عارف اللہ اعوان نے رمضان سستا بازار، میاں منڈی(اپر مہمند) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او مہمند، اسسٹنٹ کمشنر اپرمہمند سجادحسین آفریدی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد سہیل اور تحصیلدار حلیمزئی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مہمند نے کہا کہ ضلع مہمند میں خودساختہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کڑی نظر رکھی جائے گی، ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کا معائنہ کر رہی ہے،خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی. ڈپٹی کمشنر مہمند نے رمضان سستا بازار میں چینی، آٹا اسٹاک اور دیگر خوردونوش پر عوام سے خصوصی بات چیت کی اور اس کی قیمتوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں جتنا ہوسکے عوام کو ریلیف دیں۔اس موقع پر انہوں نے بازار میں صفائی کی صورتحال چیک کرکے ٹی ایم او کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔