جنوبی وزیر ستان: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا سستا بازار کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا

جنوبی وزیر ستان:ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان امجد معراج کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرو کئی سہیل احمد نے نائب تحصیلدار کے ہمراہ چگملائی میں واقع رمضان سستا بازار کا دورہ کیا۔ آٹے اور دیگر خوردنی اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیاء خورد و نوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔انہوں نے انتظامی افسران کو سستے بازاروں میں تمام تر اشیاء خورد ونوش کی فراہمی، ان کی مناسب معیار و مقدار سمیت ان کی کم قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے احکامات بھی جاری کئے۔