باجوڑ: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر رحمان کا رمضان سستا بازار کا دورہ

باجوڑ: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شیر رحمان نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں خودساختہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کڑی نظر رکھی جائے گی، ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں اشیا خورد ونوش کی قیمتوں کا معائنہ کر رہی ہے،خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی. رمضان کے بارکت مہینے میں غریبوں کا خاص خیال رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پرنے عنایت کلے بازار میں واقع رمضان سستا بازار کا دورہ کیا اور مختلف اشیائے خوردونوش کا جائزہ لیا۔ اےاےسی نے بذاتِ خود لوگوں میں 10 کلو آٹے کے تھیلے تقسیم کیے اور سستا بازار انتظامیہ کو آٹے کی بروقت رسائی کی ہدایت کی۔