خیبر :ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کاطورخم بارڈر زیرو پوائنٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کا طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ کا دورہ، پاک افغان دوستی ہسپتال اور بارڈر پر مختلف کاونٹرز میں سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اکبر افتخار احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین ، تحصیلدار داود خان، تحصیلدار طورخم غنچہ گل اور دیگر حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ پر انسداد کرونا ویکسینیشن سنٹر، پولیو کاونٹرز، انسداد کرونا کارڈ چیکنگ سمیت پاک افغان دوستی ہسپتال میں بنیادی مسائل اور فراہم کئے جانیوالی سروسز کا جائزہ لیا۔ڈیوٹی انچارج پاک افغان دوستی ہسپتال نے مسافروں کو فراہم کی جانیوالی سروسز کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد نے افغانستان سے انیوالے افغان مسافروں کو ہسپتال میں بہتر طبی سروسز کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کردی ہے تاکہ ہمسایہ ملک کے شہری پاکستان داخلے کے بعد حکومتِ پاکستان اور خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے دستیاب طبی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔