شمالی وزیر ستان: پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ

شمالی وزیر ستان:شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن میں پاک فوج کے جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر اور سول انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر شمالی وزیرستان کے علاقے تحصیل سپن وام میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں کی مفت چیک اپ اور دوائیاں بھی دی گئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر شمس الرحمن داوڑ درپہ خیل بھی موجود تھے فری میڈیکل کیمپ کے دوران ڈی ایچ او شمالی وزیرستان ڈاکٹر گلستان وزیر نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں 852 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور مفت ادوایات بھی فراہم کی گئیں۔ ان مریضوں میں خواتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ کیمپ کے اختتام پر مقامی آبادی کو عام بیماریوں سے بچاؤ کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ مقامی افراد نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اس اقدام کو بہت سراہا اور خوشی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اس قسم کی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد شمالی وزیرستان کے ہر علاقے میں بار بار منعقد کئے جائیں ۔