قبا ئلی ضلع مہمند میں عوامی ریلیف کیلئے رمضان سستا بازار قائم

مہمند:ڈپٹی کمشنر مہمند عارف اللہ اعوان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بائیزئی حبیب اللہ وزیر نے آٹا بازار میں عوام کی ریلیف کے لیے صوبائی حکومت کے اقدام کے طور پر رمضان سستا بازار کا قیام اور افتتاح کیا۔رمضان سستا بازار رمضان کے مقدس مہینے میں عام لوگوں کے لیے ضروری اشیاء کی سستی قیمتوں کو یقینی بنائے گا۔ میاں منڈی بازار (اپر مہمند) میں رمضان سستا بازار کا خصوصی انعقاد کیا گیا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد حسین کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مہمند محمد سہیل نے تحصیلدار حلیمزئی بلال اعوان کے ہمراہ میاں منڈی سستا بازار کا دورہ کرکے بازار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے کہا کہ پورے ماہِ رمضان کے دوران تمام ضروری اشیائے خوردنی ارزاں نرخ پر دستیاب ہوں گی۔ بازار میں قیمت کے ساتھ ساتھ معیار کا بھی خصوصی خیال رکھا جائیگا۔