خیبر: ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کا تحصیل جمرود کا دورہ، قبائلی مشران کیساتھ ملاقات

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کا تحصیل جمرود کا دورہ، قبائلی مشران کیساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان، اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل احمد،تحصیلدار جمرود بلال خٹک اور تحصیل چیئرمین سید نواب، جمرود تحصیل کے مشران اور ملکان نے شرکت کی.قبائلی مشران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خیبر کو روایتی لونگی پہنائی گئی اور بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر مبارک پیش کرتے ہوئے ضلع خیبر میں خوش آمدید کہا۔ملک صلاح الدین کی جانب سے مختلف علاقائی مشران اور ملکان کی ڈپٹی کمشنر کو تعارف کرائی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے مشران کی بطور ڈپٹی کمشنر نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے مشران کی جانب سے خوش امدید پر دل سے مشکور ہوں۔ضلع بھر کے عوامی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے جس کے لئے باقاعدہ طور پر ہفتہ میں اپنے تحصیل دفاتر میں بیٹھ کر عوامی مسائل خود سنوں گا اور اس کی نگرانی خود کرکے حل کے لئے اقدامات اٹھاوں گا تاکہ حکومتی دستیاب سہولیات سے عوام مستفید ہوسکیں۔