مہمند: عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی اوصلاح الدین کنڈی

مہمند:ڈسٹرکٹ پولیس آفسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی سربراہی میں آج ڈی پی او آفس ہیڈکوارٹر غلنئی میں رمضان المبارک کیلئے جدید سیکورٹی فراہم کرنے اور قیام امن کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم اجلاس۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے آج ڈی پی او آفس ہیڈکوارٹر غلنئی میں رمضان المبارک کیلئے جدید سیکورٹی فلاننگ اور قیام امن کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں ڈی پی او مہمند نے تمام زمہ داروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلع بھر میں 24 گھنٹے پولیس موبائل گشت اور خاص کر افطاری کے وقت بازاروں، دوکانوں اور بینکوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔ سحری اور افطاری کے وقت داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کرنے کا احکامات جاری کیے۔ رمضان المبارک میں مسجدوں کو سیکورٹی فراہم کرنے اور خاص کر تراویح کے و قت پورے علاقے میں پولیس موبائل گشت اور تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقے میں مشکوک عناصر پر کھڑی نگرانی کی حکم صادر فرمایا ۔ پولیس اہلکاروں کو حفاظتی کٹس ، بلٹ پروف جیکٹس اور ٹارچ فراہم کرنے کی بھی احکامات جاری کیا۔ڈی پی او مہمند نے تمام پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کردی کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے اور فرائض میں کوتاہی و غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔