کرم: ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی پاراچنار میں رمضان سستا بازار قائم

کرم:صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کرم کی زیرنگرانی پاراچنار میں سستا بازار کا قیام،ڈپٹی کمشنر کرم واصل خٹک ہمراہِ اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم امیر نوازنے پاراچنار بازار میں سستابازار کا افتتاح کر دیا اور سستا بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تحصیلدار جاوید اقبال، ٹی ایم او سید بہار حسین اور فوکل پرسن پاراچنار سٹی سید عاشق حسین بھی موجود تھے۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پاراچنار اور صدہ میں رمضان سستا بازار قائم کئے گئے ہے۔ جہاں رمضان المبارک کے دوران سستا بازار میں سبسڈائزڈ آٹا چینی سمیت دیگر تمام ضروری اشیائے خوردونوش بازار سے ارزاں /سرکاری ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا تاکہ عوام کو رمضان المبارک کے دوران ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کیا جاسکیں۔