قبا ئلی ضلع شمالی وزیر ستان کے کاشتکاروں میں زرعی آلات اور زیتون کے پودے تقسیم

شمالی وزیر ستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر سی آر اے – نارتھ کے زیر اہتمام ایگریکلچر ایکسٹینشن سنٹر عیدک میر علی میں زیتون کے منتخب کاشتکاروں کے لئیے ایک اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں شعبہ زراعت کے مقامی عہدہ داروں، زیتون کے کاشتکاروں اور مقامی افراد نے شرکت کی. تقریب کے آغاز میں سی آر اے – نارتھ کے عہدہ داروں نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی جبکہ شعبہ زراعت کے نمائندوں نے علاقے میں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور زیتون کے منافع بخش کاشت متعارف کروانے پر سی آر اے- نارتھ کا شکریہ ادا کیا. یاد ر ہے کہ کچھ عرصہ پہلے سی آراے – نارتھ کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان کے تیس کاشتکاروں کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر اینڈ ریسرچ اسلام آباد میں زیتون کی کاشت کے بارے تربیت دی گئی تھی. اختتامی تقریب کے آخر میں تمام کاشتکاروں میں زرعی آلات اور زیتون کے پودے تقسیم کئے گئے.