خیبر:ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی 337 خاندانوں میں 71.84 ملین روپے کے چیک تقسیم

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی تحصیل باڑہ قوم اکاخیل اور زخہ خیل ضیاء الدین کے 337 خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان سی ایل سی پی پروگرام کے تحت متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔تباہ شدہ مکانات سروے پروگرام کے تحت 102 مکمل تباہ شدہ اور 194 جزوی نقصان پہنچنے والے گھرانوں کے سربراہان میں 71.84 ملین روپے معاوضوں کی مد میں چیکس تقسیم کئے گئے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حسیب الرحمن نے بھی شرکت کی۔ سی ایل سی پی پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی اب تک تقسیم شدہ 14191 چیکوں کی کل مالیت 4067.20 ملین جو کہ 4 ارب 6 کروڑ 7 لاکھ 20 ہزار معاوضے کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جس میں 7486 مکانات مکمل تباہ شدہ اور 6705 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ اب تک ادا کیا گیا ہے۔