قبائلی ضلع مہمند کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان

مہمند: مہمند تمام اقوام کے قبائلی مشران کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی کمشنر غلام حبیب کے اعزاز میں الوداعی تقریب، تقریب میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند عارف اللہ اعوان، مہمند ڈیم انچارج بریگیڈئیر امتیاز حسین، کمانڈنٹ مہمند رائفلز کامران مینگل،ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی اور دیگر ضلعی انتظامیہ افسران عملے اور مختلف اقوام کے مشران نے کثیرتعداد میں شرکت کی،اس موقع پر سابقہ ڈپٹی کمشنر مہمند کا کہنا تھا کہ مہمند کی سرزمین پر انتظامی عہدے پر عرصہ ملازمت میرے کیرئیر کے حسین اور محبت سے بھرے لمحات میرے لیے باعث فخر ہے۔ضلع مہمند کے غیور عوام کا پیار اور محبت میں عمر بھر یاد رکھوں گا۔ بطور ڈپٹی کمشنر مہمند سربراہ ضلعی ایڈمنسٹریشن ٹیم،لائن محکمہ جات کے افسروں ،ماتحت عملہ اور ضلع بھر کے عوام کی جانب سے ڈھیر ساری دعاوں کیساتھ رخصت ہونا باعث فخر ہے ، سابقہ ڈپٹی کمشنر غلام حبیب نے کہا کہ ضلع مہمند کے تمام آفیسرز ضلع مہمند کی ترقی و خوشخالی کے لئے دن رات میرے ساتھ قدم بقدم چلے، اور ضلع مہمند میں عوام علاقہ کے لئے اچھے اقدامات کرتے رہے ، اور ان تمام آفیسرز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا جو یادگار رہے گا، اسی طرح نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر مہمند عارف اللہ اعوان کو ویلکم کہتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ آنے والے وقت میں ضلع مہمند کی ترقی و خو شحالی کے لئے بہترین کام کریگا، ڈپٹی کمشنر مہمند عارف اللہ اعوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قبائلی ضلع مہمند کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (جی) مہمند ڈاکٹر محسن حبیب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) میرخواس اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت قومی مشرانوں کی جانب سے تبدیل ہونے والے سابقہ ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب کو اعزازی شیلڈز اور تحائف پیش کر کے ان کو نیک خواہشات کیساتھ الوداع کیا گیا۔