جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عاکف اقبال کا قبا ئلی ضلع کرم کا دورہ

کرم :جنرل آفیسر کمانڈنگ 9 ڈویژن کوہاٹ، میجر جنرل عاکف اقبال کا دورہ ضلع کرم۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس پاراچنار میں قائم کوارڈینیشن ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خٹک، بریگیڈئیر ثاقب گلزار،کمانڈنٹ کرم ملیشاء امین الحق،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارباب شفیع اللہ،کمانڈنگ آفیسر 72 بلوچ کرنل حماد،اسسٹنٹ کمشنرز اور لائن محکمہ جات کے آفسران بھی موجودتھے۔کوارڈینیشن ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 9 ڈویژن کو ضلع کرم میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عسکری حکام نے باقاعدہ تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے جملہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔