قبا ئلی ضلع باجوڑ میں بجلی صارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

باجوڑ:ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر بجلی کے مسائل کے حوالے سے سول کالونی جرگہ ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ زوہیب حیات، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، ایکسن ٹیکسوں پشاور ولایت خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شیر رحمان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو عجم خان آفریدی، ایس ڈی او ٹیکسوں باجوڑ، حاجی سید بادشاہ شاہ، چیمبر آف کامرس حاجی لعلی شاہ، تحصیلدار خار بخت جہان، نائب تحصیلدار واڑہ مامند وکیل خان،، نائب تحصیلدار سالارزئی، ذاکر خان آفریدی، نائب تحصیلدار لوئی مامند شاہ احمد، ضلعی عمائدین نو منتخب چیئرمینز، مختلف علاقوں کے مشران نے کثیر تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت کی۔ ضلع باجوڑ کے تمام تحصیلوں کے شرکاء نے اپنے علاقوں میں بجلی کے مسائل ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور واپڈا افسران کے سامنے پیش کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ زوہیب حیات ،اور ایکسن ٹیکسوں نے ان کے مسائل سننے اورحل کرنے کی یقین دھانی کرائی