خیبر میں ضلعی انتظامیہ کیجانب سے رمضان المبارک کیلئے سستا بازار قائم

خیبر:صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی سستا بازار کا قیام،اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل احمد کا تحصیلدار بلال خٹک کے ہمراہ جمرود میں واقع سستا بازار کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر جمرود نے سستا بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام تحصیلوں میں رمضان سستا بازار قائم کئے گئے ہے۔ رمضان المبارک کے دوران سستا بازار میں سبسڈائزڈ آٹا چینی سمیت دیگر تمام ضروری اشیاء خوردونوش بازار سے ارزاں /سرکاری ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا تاکہ عوام کو رمضان المبارک کے دوران ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کیا جاسکیں۔