مہمند:ماربل کان حادثہ، جاں بحق افراد اور زخمیوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم

پشاور:کمشنر پشاور ڈویژن آفس میں قبائلی ضلع مہمند غنم شاہ میں کان گرنے کے باعث زخمیوں اور فوت ہونیوالوں کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کی گئی،اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب، نئے ڈپٹی کمشنر مہمند عارف اللہ اعوان، ایم پی اے عباس رحمان بھی موجود تھے،کمشنر پشاور کی جانب سے لواحقین کو یقین دلایا گیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپ کیساتھ ہر ممکن امداد کیا جائیگا۔اور کہا کہ مالی امداد جاں بحق افراد کا نعم البدل نہیں تاہم خاندان کی مالی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔