قبا ئلی ضلع خیبر میں ماہ رمضان کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

خیبر:ضلع خیبر رمضان المبارک کے مہینے میں امن و امان, سیکورٹی اور ٹریفک کی روانگی برقرار رکھنے کے لئے خصوصی پلان تشکیل، افطاری و سحری میں خصوصی گشت و ناکہ بندی سمیت ٹریفک پر خصوصی توجہ دی جائے گی. ضلع خیبر میں کل 1600 پولیس جوان و افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنی فرائض انجام دینگے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کے زیر صدارت رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹیگیشن خیبر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او و دیگر متعلقہ افسران کی شرکت کی. رمضان مبارک کے مہینے میں ضلع بھر میں سیکورٹی انتظامات و ٹریفک کی روانگی بہتر کرنے کے حوالے سے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے. ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی، مساجد اور اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی۔ سحری، افطاری و نماز تراویح کے دوران خصوصی گشت کی جائے گی. رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران امن امان خراب کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.بازاروں خاص کر عوام کی سہولت کیلئے قائم کئے سستا بازار وغیرہ میں رش کو کم کرنے کے لئے اضافی نفری تعینات کی جائیگی. بازاروں میں بڑے گاڑیوں کا داخلہ بند، تجاوزات و غیر قانونی اسٹینڈز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا.اس موقع پر ڈی پی او خیبر کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے. عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے کئے اقدامات میں پولیس کے کیساتھ بھرپور تعاون کریں.