خیبر: مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے سخت اور ہنگامی اقدامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کی ہدایت

خیبر:ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کی زیر صدارت انتظامی افسران کیساتھ اجلاس ڈپٹی کمشنر افس میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نور ولی خان ، اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل احمد ، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین ، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اکبر افتخار احمد ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر عامر زیب اور ضلع بھر کے تحصیلداران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خیبر کو انتظامی افسران کی جانب سے اپنے تحصیلوں کے متعلق بریفننگ دی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں، رمضان سستا بازاروں، تحصیل سطح پر مسائل،صحت مراکز اور تعلیمی اداروں کے دورے، ترقیاتی اسکیموں کی بہتر مانیٹرنگ،پرفارمنس منیجمینٹ ریفارمز یونٹ کی جانب سے ٹاسک، پاکستان اسٹیزن پورٹل شکایات حل کے متعلق ضروری ہدایات جاری کرتے ہو ےت کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے سخت اور ہنگامی اقدامات کئے جائیں ۔