قبائلی اضلاع کے رہائشی بھی اب صحت کارڈ پلس میں شامل ہو چکے ہیں،تیمور سلیم جھگڑا

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ماہ اپریل سے قبائلی اضلاع کی تمام آبادی تک صحت کارڈ پلس سہولت کی توسیع کاآغاز کر دیا گیا ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی منظوری دیدی ہے، قبائلی اضلاع کے صحت سہولت پروگرام کے فنڈز وفاق سے صوبے کو منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، قبائلی اضلاع کے رہائشی بھی اب صحت کارڈ پلس میں شامل ہو چکے ہیں ، اب وہ جگر، گُردے کی مفت پیوندکاری سمیت کورونا کا مفت علاج بھی کرواسکیں گے جبکہ صحت کارڈ پلس کے تحت فی خاندان سالانہ علاج معالجے کی رقم سات لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کردی گئی ہے،اس سلسلے میں وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے قبائلی عوام کے نام جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ پلس کے اجرا کیلئے صحت سہولت پروگرام کے فنڈز وفاق سے خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کرنے کیلئے بھیجی گئی سمری کی منظوری دیدی ہے جبکہ وفاقی وزیرصحت شوکت ترین نے بھی فنڈز منتقلی پر آمادگی ظاہرکردی ہے جس کے بعد اپریل سے باجوڑ تا وزیرستان تمام قبائلی رہاشیوں کیلئے صحت کارڈ پلس کی سہولت میسر ہوگی۔وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ اب قبائلی عوام بھی صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح صحت کارڈ پلس کے تحت دیگر بیماریوں کے مفت علاج سمیت جگر، گُردے کی مفت پیوندکاری اور کورونا کا مفت علاج ملک کے بہترین ہسپتالوں میں کراسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی آج سابقہ فاٹا کے صحت سہولت پروگرام کیلئے مختص بجٹ کو خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کرنے پہ راضی ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ قبائلی عوام سے کئے گئے اپنے وعدے ایفا کررہی ہے۔انہوں نے کہ وہ ہمیشہ سے شوکت ترین کے فیصلہ سازی اور صوبوں کی مختاری اور ان کے فیصلوں کے احترام کی حمایت کے معترف ہیں